امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھےگا۔
واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے نیڈپرائس نے پاکستان میں امریکی سفیرکی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کے بارے میں ٹھوس بیان دینے سے گریز کیا مگر کہا کہ امریکی سفیر نہ صرف حکومتی شخصیات بلکہ اپوزیشن،بزنس کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کو مستحکم اور مضبوط معاشی بنیادوں پر کھڑا دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستانی پارٹنرز سے مل کر کام جاری رکھےگا۔