اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپیڈ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل ممکن ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اپنے اتحادی امریکا اورخلیجی ملکوں سے مل کرسعودی عرب کے ساتھ تعلقات کومعمول پرلانے پرکام کررہا ہے۔
یائر لاپیڈ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معمول کے تعلقات ایک طویل محتاط عمل ہے لیکن ایسا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی معاہدے پر دستخط کردیے جاتے ہیں تو یہ حیرت انگیز اعلان نہیں ہوگا، جیسا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ہونے والے سابقہ معاہدوں کے وقت ہوا تھا۔