شمالی وزیر ستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

میڈیا ذرائع کے مطابق  خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان  کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے، نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی۔