سندھ طاس معاہدے سے روگردانی قبول نہیں: پاکستان

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد نے بھارت کو آگاہ کردیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے روگردانی قابلِ قبول نہیں،  پاکستان نے مغربی دریاؤں پر بھارت کے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اعتراضات سے بھی آگاہ کیا ہے  جبکہ بھارت کے دیگر منصوبوں پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ نئی دلی میں پاک بھارت آبی تنازع پر مذاکرات، سیلاب کی معلومات کی پیشگی اطلاع اور مستقل انڈس کمیشن کی رپورٹ پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

دفترخارجہ کے مطا بق   بھارت نے اس دوران  اگلے فلڈ سیزن کے بعد معائنے کا انتظام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

اس کے علاوہ بھارت نے پاکستان کے تصفیہ طلب اعتراضات اگلےاجلاس میں رکھنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔