عازمین حج کیلئےسعودیہ روانگی سے 72 گھنٹے قبل کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عازمین حجاج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کرتے ہوئے  ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری  کیا ہے جس میں حج کے لیے آنے والے افراد کا سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن نے اس سے پہلے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حج کے لیے آنے والوں کی عمر 65 سال سے کم ہونا لازم  ہے۔