وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکی میں موجود ہیں ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شریک تھے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا اس معاہدے پر ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دستخط کیے۔
علاوہ ازیں دونوں ملکوں کی وزارت خزانہ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، ہاؤسنگ اور ماحولیات سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔