خیبر پختونخوا میں سرکاری افسران کا پیٹرول کوٹا 35 فیصد کم کردیا گیا

سندھ حکومت کے بعد اب خیبر پختون خوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں کے پٹرول کوٹا میں کٹوتی کردی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے حکم پر سرکاری اداروں میں پیٹرول کی کٹوتی کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم کے تحت سرکاری اداروں میں افسران کے پیٹرول کا کوٹا 35 فیصد کم کردیا گیا ہے جس کا مقصد قومی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔