سوات کے جنگلات میں آتشزدگی،خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

وادی سوات  اور دیر کے جنگلات میں 4 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، شانگلہ کے مقام پر آگ لگنے سے پہاڑوں پر موجود گھر بھی لپیٹ میں آگئے، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے سے پہاڑوں پر موجود گھر بھی لپیٹ میں آگئے، امدادی کارروائی جاری ہے۔

لوئر دیر میں بھی پہاڑی جنگلات میں آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ  آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، لوگ آگ بجھانے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

سوات میں کبل کے علاقے سیگرام کے پہاڑی جنگل میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل بریکوٹ کے علاقے ابالا کے پہاڑوں میں بھی آگ لگی ہوئی ہے۔

چارباغ کے علاقے کوٹ کے پہاڑی جنگلات میں بھی آگ پھیل رہی ہے، جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔