خیبرپختونخوا میں سال رواں کا آٹھواں کیس رپورٹ

 پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں 20 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق متاثرہ تمام بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ اس سے قبل یکم جون کو بھی کے پی کے میں پولیو کیس کی تصدیق سامنے آئی تھی۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد زیادہ ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لیے والدین کو آمادہ کیا جارہا ہے ۔۔