میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے مختصر ویڈیوز کے فیچر ریلز کے حوالے سے کئی فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک جیسی حریف ایپس کا مقابلہ کیا جاسکے۔
انسٹاگرام کی جانب سے اب ریلز کا دورانیہ 60 سیکنڈ سے بڑھا کر 90 سیکنڈ کیا جارہا ہے۔
انسٹاگرام کی جانب سے ریلز کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے بھی متعدد فیچرز کو پیش کیا جارہا ہے۔
ریلز ٹیمپلیٹس، انٹرایکٹو اسٹیکرز، فریش ساؤنڈ ایفیکٹس اور اپنی آڈیو کو امپورٹ کرنے جیسے فیچرز اب اس سروس کا حصہ ہوں گے۔
امپورٹ آڈیو فیچر میں صارفین کسی بھی ویڈیو میں کمنٹری یا بیک گراؤنڈ شور کا اضافہ کرسکیں گے۔