یہ ابھی دنیا کی تیز ترین فاسٹ چارجنگ اسپیڈ ہے مگر بہت جلد یہ اعزاز ویوو کے پاس جانے والا ہے۔
ویوو کی جانب سے دنیا کی تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ویوو کی جانب سے 200 واٹ اسپیڈ فراہم کرنے والے چارجر کو بہت جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
چینی کمپنی کے آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے والے آئی کیو او او 10 پرو کے ساتھ 200 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔
وائرڈ کے ساتھ فون میں 65 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔
ویسے 200 واٹ چارجر کا خیال نیا نہیں۔
جولائی 2021 میں شیاؤمی نے 200 واٹ چارجنگ سپورٹ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا تھا جس سے بیٹری محض 8 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہوسکتی تھی۔
مگر اسے فونز کا حصہ نہیں بنایا گیا کیونکہ کمپنی کا کوئی فون اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرتا۔
ویوو کا چارجر بیٹری کو کتنی تیزی سے چارج کرے گا یہ تو واضح نہیں مگر امکان یہی ہے کہ وہ بھی 8 منٹ تک فون کو چارج کرلے گا۔