خیبر پختونخوا میں ایک ماہ دوران جنگلات میں آگ لگنے کے سینکڑوں واقعات رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کے 402 واقعات رپورٹ ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہ مئی میں 313 اور جون میں 89 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی، جنگلات میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ 129 واقعات ایبٹ آباد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح مانسہرہ 55، لکی مروت 29، ڈی آئی خان 39 اور سوات میں 24 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی، جنگلات میں آگ لگنے کے وجوہات کا پتہ لگانے کی تحقیقات جاری ہیں۔