خیبرپختونخوا میں انٹر امتحانات آج سے شروع

خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کے بعد گیارہویں اوربارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں۔

صوبہ بھر کے 8 تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر امتحانات ہو رہے ہیں۔ ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبا وطالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں انٹر امتحانات کے لئے 18 سو سے زیادہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

پشاور تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹر امتحانات میں فرسٹ ائیر میں 59 ہزار اور سیکنڈ ائیر میں 55ہزار طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں، پشاور میں امتحانات کیلئے 392 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 245 امتحانی مراکز لڑکوں جبکہ 122 لڑکیوں کیلئے مختص ہیں۔

مردان تعلیمی بورڈ کے 80 ہزار، ایبٹ آباد بورڈ کے 95 ہزار طلبا وطالبات امتحان دے رہے ہیں۔ ملاکنڈ بورڈ کے زیر اہتمام 76 ہزار، سوات بورڈ سے 60 ہزار طلباء وطالبات امتحان دیں گے.کوہاٹ بورڈ کے 51 ہزار، بنوں بورڈ کے 33 ہزار طلبہ و طالبات امتحانات دے رہے ہیں۔ اسی طرح ڈی آئی خان تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام 31 ہزار طلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔