خیبرپختونخوا حکومت نے آج پیش کئے جانے والے بجٹ کو ’خود دار بجٹ‘ کا نام دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی بجٹ وائٹ پیپر پر خوددار کے لفظ کی چھپائی کرائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کا ایک ہزار 332 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کے لیے 4 سو 47 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، سرکاری ملازمین کی پینشن کے لیے 107 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔