خیبر پختونخوا کے مالی سال 23-2022 کے بجٹ پیش کرنے کے موقع پر وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران ن لیگ کے رکن اسمبلی اختیار ولی نے احتجاج کیا۔
ایوان میں وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران بجٹ کی کاپیاں نہ ملنے پر صحافیوں کی جانب سے بھی احتجاج کیا گیا۔
صحافی بجٹ تقریر کے دوران احتجاجاً ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔
وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے صحافیوں کو منانے کی کوشش کی۔
وہ بجٹ تقریر چھوڑ کر صحافیوں کو منانے کے لیے ایوان سے باہر آگئے۔