خیبرپختونخوا، نسوار میں استعمال ہونیوالے تمباکو پر ٹیکس عائد

 

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر 5 روپے فی کلو گرام ٹیکس عائد کردیا۔

خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے مطابق حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں 5 مرلے کا استثنیٰ ختم کرکے 3 مرلہ مکان تک کردیا جس کے بعد 5 مرلہ مالک مکان کو رہائشی ٹیکس دینا ہوگا جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی ملکیت عمارتوں کوپراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

بجٹ میں مختلف درجے کے تین مرلہ مکان پر سالانہ 500 سے 1300 ٹیکس ہوگا، دوسرے علاقوں میں تین مرلے سے زیادہ اور 5 مرلے سے کم پر 400سے 300 ٹیکس ہوگا، 10 مرلے سے زیادہ اور 15 مرلے سے کم کے مکانات پر 3000 سے 3300 ٹیکس ہوگا جب کہ 15 سے 18 مرلے سے کم مکانات پر 1300سے 4700 ٹیکس ہوگا۔

فنانس بل کے مطابق ورجینا تمباکو پر 12 روپے، وائٹ سیف پر 6 روپے کلو گرام ٹیکس لاگو ہوگا جب کہ نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر 5 روپے فی کلو گرام ٹیکس ہوگا۔