وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف کا دعویٰ ہے کہ جنگلات میں آگ لگنے کے 55 واقعات میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی، آگ ذاتی دشمنی اور حکومتی معاوضہ حاصل کرنے کیلئے بھی لگائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے مجموعی طور پر 210 واقعات پیش آئے، 14 ہزار سے زائد ایکڑ جنگلات اور چرا گاہیں متاثر ہوئیں، 12 مقامات پر شدید گرمی کے باعث آگ لگی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جدید آلات، مشینری، دور دراز پہاڑی علاقوں میں آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز خریدنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔