نور عالم خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے وہ بھی پریشان ہیں کیونکہ وہ اپنی گاڑی میں پیٹرول خود ڈلواتے ہیں اور سرکاری گاڑی بھی استعمال نہیں کر رہے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سب کو اس کا احساس ہونا چاہیے، ان لیڈرز سے بھی پوچھنا چاہیے جو جلسوں میں ہیلی کاپٹر پر جاتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح یہ سسٹم تباہ ہو جائے گا جبکہ میرے اپنے حلقے میں سات دن سے بجلی نہیں ہے۔
نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ اگر عمرانی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ تھا تو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لارہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر مفتاح اسماعیل نے کوئی نیا معاہدہ کیا ہے، آئی ایم ایف سے تو وہ بھی پارلیمنٹ کے سامنے لائیں۔