بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاورکےکرایوں میں اضافےکا اعلان کردیا گیا۔
ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہےکہ بی آر ٹی کےکرایوں میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، 5 کلومیٹرکے فاصلےکا کرایہ 10 سے بڑھ کر 15 روپے ہوگا، 5 کلومیٹر سے 10 کلومیٹر تک کا کرایہ 15 سے بڑھ کر 20 روپے ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ 35 کلومیٹر سے40 کلومیٹرکے فاصلےکا کرایہ 45 سے بڑھ کر 50 روپے ہوگا، 40 کلومیٹر سے زیادہ فاصلےکا کرایہ 50 سے بڑھ کر 55 روپے ہوگا۔
ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافےکے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔