جمعہ کو ورک فرام ہوم پالیسی کیلئے کمیٹی تشکیل

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے جمعہ کے دن گھرسے کام کرنے کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی۔

کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری خزانہ ہیں،سیکرٹریز جنگلات وایڈمنسٹریشن کمیٹی کے ارکان ہونگے،کمیٹی جمعہ کے دن گھرسے کام کرنے سے متعلق امور طے کریگی۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے سرکاری ملازمین کو جمعے کے روز گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے بجٹ میں سرکاری محکموں میں جمعہ کو‘ورک فرام ہوم پالیسی’کی منظوری دی گئی ہے۔