پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پٹرول بم دوبارہ عوام پر گرنے والا ہے،حکومت ہر طبقے کو برباد کرنا چاہتی ہے، عوام باہر نکلے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس میں کہا تھا کہ جب سر پر بال نہ ہوں تو کنگھے کی ضرورت نہیں، جب معلوم تھا کہ سب نااہل نالائق چور ہیں تو حکومت میں آ کر پنگا کیوں لیا؟۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کام اپنے اپ کو این آر او دلوانا ہے، روز عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جاتا ہے، موجودہ حکومت کو عوام اور پاکستان سے محبت نہیں۔پٹرول بم دوبارہ عوام پر گرنے والا ہے۔
محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت ہر طبقے کو برباد کرنا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کے خلاف عوام باہر نکلے۔