پشاور: صوبہ خیبر پختون خوا کے علاقے وادیِ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے پرانے ٹھکانے سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگروں کے پرانے ٹھکانے سے 4 کلوگرام بارودی مواد اور 5 عدد دیسی ساختہ بموں سمیت 18 عدد دستی بم بھی قبضہ میں لے لیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 عدد مشین گن اور سیکڑوں کارتوس شامل ہیں۔