اب ریلوے ٹریک پر موٹر سائیکل بھی دوڑے گی

ایک آرٹسٹ ہیکی وانگ نے ریلوے ٹریک کی مرمت کے لیے ایک منفرد ڈوئل الیکٹرک موٹرسائیکل کو ڈیزائن کیا ہے۔

یہ موٹر سائیکل آسانی سے ریلوے ٹریک پر سفر کرسکتی ہے جبکہ سڑک پر بھی اسے چلایا جاسکتا ہے۔

اسے ریلوے موٹر سائیکل کا نام دیا گیا ہے اور اس کا ڈیزائن ہی بہت منفرد ہے۔

اس کے سینٹر لیس پہیوں کا ڈیزائن بھی مختلف ہے اور ریلوے موڈ پر اس کے سائیڈ پینل ٹریک پر چپک جاتے ہیں اور ڈیزائنر کے مطابق اسے ٹریک پر تیز رفتاری سے دوڑایا جاسکتا ہے، جس سے کسی جگہ مرمت کا کام کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

روڈ موڈ پر اس کے سلائیڈنگ پینل واپس اپنی جگہ آجاتے ہیں تاکہ اسے سڑک پر چلایا جاسکے۔

اس ڈیزائن نے لندن انٹرنیشنل کریٹیو مقابلے میں نان پروفیشنل کیٹیگری میں انعام حاصل کیا تھا۔

فی الحال یہ تیز رفتار موٹر سائیکل صرف ایک کانسیپٹ ڈیزائن ہے مگر ڈیزائنر کو امید ہے کہ ٹیکنالوجی میں جدت آنے پر یہ حقیقت بھی بن سکتا ہے۔

ویسے حقیقت بننے پر یہ موٹر سائیکل کس طرح کام کرے گی وہ آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔