پشاور : پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ تیسرےعالمی ایوارڈ میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ، 260 منصوبوں میں سے پانچ منتخب کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ میں نامزدگی حاصل کرلی، ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بی آر ٹی منصوبہ ڈھائی لاکھ ڈالر انعام کے لیے دنیا کے بہترین منصوبوں میں شامل کر لیا گیا۔
دنیا بھر سے 260 منصوبوں میں سے پانچ منتخب کیے گئے جن میں بی آر ٹی منصوبہ بھی شامل ہے۔
گزشتہ روز پولینڈ میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم کے گیارہویں سیشن میں نامزدگی کا اعلان کیا گیا، ترجمان صدف کامل نے کہا امید ہے بی آر ٹی پہلا انعام جیتنے میں کامیاب ہوگا، نامزگیوں میں شامل ہونا باعث فخر ہے۔
پہلے نمبر پر آنے والے منصوبے کو ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ چار رنر اپ منصوبوں کو پچیس ہزار امریکی ڈالرز کا نقد انعام دیا جائے گا، نتائج کا اعلان سال کے آخر میں متوقع ہے۔
اس حوالے سے معاون خصوصی بیرسٹرمحمدعلی سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بی آرٹی کوعالمی ایوارڈکی لسٹ میں نامزدکیاگیاہے، کئی بین القوامی اعزازات سےبی آرٹی کو پہلے نوازا گیاہے۔
بیرسٹرمحمدعلی سیف کا کہنا تھا کہ نومبرمیں بی آرٹی کوفائنلسٹ میں پوزیشن ملےگی، گزشتہ سال کوروناکی وبانےپوری دنیاکومتاثرکیا، بی آرٹی نےعوام کواس وقت میں سہولیات دی۔