پشاور: سابق گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان کو ماہانہ پنشن اور دیگر مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کے سابق گورنر کی حیثیت سے شاہ فرمان کی ماہانہ پنشن 68 ہزار روپے ہوگی۔شاہ فرمان کو 3 ممنوعہ بور اور 6 غیرممنوعہ بور اسلحہ لائسنس بھی جاری کیے جائیں گے۔
سابق گورنرشاہ فرمان ملک کے کسی بھی سرکاری ریسٹ ہاؤس میں مفت قیام کرسکیں گے، شاہ فرمان کی رہائش گاہ پر مفت ٹیلی فون سروس بھی فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق پانچ سال تک پولیس اور سرکاری ڈرائیورکی خدمات گورنر کو حاصل ہوں گی،سابق گورنر کو چار سال تک اسٹینو گرافر کی سہولت بھی مہیا کی جائیگی۔