پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج جمعہ سے تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،جبکہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ تیز آندھی اور بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج جمعہ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،جو کہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ تیز آندھی اور بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
پی ڈی ایم کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔
مقامی لوگ اور سیاح خیبرپختونخوا حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جاری کردہ الرٹس اور ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں مقامی انتظامیہ کے کنٹرول روم یا محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔