شبقدر کے مقتول سینئر صحافی افتخار احمد سپرد خاک

پشاور: شبقدر کے سینئر مقتول صحافی افتخار احمد کو سپرد خاک کردیا گیا، وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

ایک روز قبل چارسدہ کے علاقے شب قدر میں نامعلوم افراد نے  افتخار احمد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔نماز جنازہ میں شب قدر کے سیاسی اور سماجی افراد سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں آبائی قبرستان فاطمہ خیل شبقدر میں سپرد خاک کردیا گیا۔