سعود اور جویریہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

لاہور: ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی سعود اور جویریہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سعود اپنی اہلیہ اداکارہ جویریہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جس کے لیے دونوں میاں بیوی سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڑی نے روانگی سے قبل اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں سعود کو احرام جبکہ جویریہ کو سفید لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار واداکارہ نے حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔