گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ان کے شوہر پر لگائے گئے ہراسانی کے الزامات پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
2018 میں میشا شفیع نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار علی ظفر نے کئی بار ہراساں کیا، جواب میں علی ظفر نے گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔
اب کچھ دن قبل عائشہ فضلی نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔
ایک صارف نے میشا شفیع کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے متعلق سوال کیا کہ 'کیا آپ کو واقعی یقین ہے کہ علی ظفر اس کیس میں بے قصور ہیں؟ کیونکہ بیوی کے علاوہ شوہر کو بہتر طور پر کوئی نہیں جان سکتا'۔
جواب میں عائشہ فضلی نے کہا 'بالکل! جب بلیک میلنگ کا آغاز ہوا تو میں اس جگہ موجود تھی اور میں نے خود سارا معاملہ دیکھا، میں نے یہ بھی دیکھا کہ اس سب میں کون ملوث ہے، ہم نے بہت سے پوشیدہ حقائق سے پردہ بھی اٹھایا۔