مرد بڑی پیاری چیز ہے ، اسے برا کون بناتا ہے، حرا

پاکستانی اداکارہ حرامانی نے دورانِ  شو ایک بار پھر مردوں کے حق میں گفتگو کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں حرا نے کہا کہ مرد بڑی پیاری چیز ہے  اور مرد کو آپ برا خود بناتے ہیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں حرا نے کہا تھا کہ مرد کو برا اور سخت دل ہم خود بناتے ہیں، ہمیشہ سے یہی کہا جاتا ہے کہ آپ مرد ہو، آپ کو رونا نہیں لیکن کیا اس کے جذبات نہیں ہوتے کیوں کہ اسے رونا نہیں آ سکتا ؟