گلیشیئر پھٹنے سے اپر چترال کا دیگر حصوں سے رابطہ منقطع

چترال:چترال میں گلیشئر پھٹنے سے دریائے یار خون میں طغیانی آگئی، اپر چترال کا دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق برفانی جھیل پھٹنے اور گلیشئیر کی رکاوٹ کے باعث دریائے یار خون ڈیم میں تبدیل ہوگیا ہے، پسوم گول کی جانب سیدریا کے بہاؤ میں بدستور اضافہ جاری ہے، جس کے باعث مرکزی سڑک دریا برد ہوگئی اور اپرچترال کا دیگرحصوں سیرابطہ منقطع ہوگیا۔

سڑک دریا برد ہونے کے باعث عیدپر گھروں کو جانے والے مسافربڑی تعداد میں پھنس گئے۔مقامی افراد کے مطابق زمین کی کٹائی سے تین گھر دریا برد اور سات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ طغیانی سے کھیتوں اور جنگلات کو نقصان پہنچا۔

ضلعی انتظامیہ نے کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے کو بھی آگاہ کردیاہے۔