کترینہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور معروف اداکار وکی کوشل کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی اور اب سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دونوں کے یہاں ایک ننھے مہمان کی آمد کی خبریں زیر گردش ہیں۔

کترینہ کیف کے مداح ان کی شادی کے لیے بے تاب تھے اور خیر سے کترینہ کیف گزشتہ برس اداکار وکی کوشل کے گھر سدھار گئیں تاہم اور اب ان کے حاملہ ہونے کی خبریں بار بار گردش کر رہی ہیں۔

شادی کے بعد دونوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی مصروفیات ترک نہیں کی تھیں تاہم اب کترینہ کیف کی کئی اہم ایونٹ میں غیرموجودگی کو محسوس کیا جا رہا ہے۔ معروف پروگرام ’’کافی ود کرن‘‘ 7 کی لائن اپ بھی اس کی جانب ایک بڑا اشارہ ہے۔

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبر کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے اور غالب امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ حاملہ ہیں اور 16 جولائی کو اپنی سالگرہ پر اپنی زندگی کی اہم ترین خوشخبری سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب کتری

نہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ دو ماہ قبل بھی جب ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کترینہ کیف نے گلابی رنگ کا ایک ڈھیلا ڈھالا لباس پہنا تھا تو مداحوں نے صرف اس لباس کی وجہ سے ان کے حاملہ ہونے کا یقین کرلیا تھا۔

یہ ویڈیو اور حاملہ ہونے کے دعوے اتنی بار زیر بحث آئے کہ کترینہ کیف کی ٹیم کو ان خبروں کی باقاعدہ تردید کتنا پڑی تھی۔

اب ایک بار پھر کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں پھیل رہی ہیں لیکن تاحال کترینہ، وکی کوشل یا ان کی ٹیم کی جانب سے تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔