شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

 پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔