سوشل میڈیا پر دیپیکا کی ہم شکل کے چرچے

انٹرنیٹ پر آئے روز کسی نہ کسی شخصیت سے مشابہت رکھنے والے سامنے آتے ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے شہرت  پالیتے ہیں جب کہ آج کل بھارتی اداکارہ دیپیکا کی ہم شکل کے چرچے ہیں۔

انسٹاگرام سے سامنے آنے والی ان خاتون کا نام ریجوتا ہے جن کی بھارتی اداکارہ دیپیکا سے مشابہت کے کافی چرچے ہیں جب کہ خاتون نے اپنی کئی تصاویر میں دیپیکا کی طرح لباس پہننے کے ساتھ اداکارہ کا اسٹائل بھی اپنا رکھا ہے۔
ریجوتا گھوش دراصل ایک ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں جن کی تصاویر پر تبصرہ کرنے والے صارفین بھی ان کی دیپیکا سے مشابہت پر اتفاق رکھتے ہیں اور ان کی خوبصورتی کو سراہتے بھی ہیں۔