ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی کاوشوں سے دو سپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے ’’کنگ‘‘ شاہ رخ اور ’’سلطان‘‘ سلمان معروف فلم ساز اے آر مروگدوس کے نئے پروجیٹ میں کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، مروگدوس کا دونوں خانز سے رابطہ کرانے میں عامر خان نے اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فی الحال اس خبر کو حتمی بھی نہیں کہا جاسکتا کیوں کہ اب تک فلم سازوں یا ادکاروں کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
کنگ اور سلطان آخری بار ایک ساتھ فلم ’’کرن ارجن‘‘ میں نظر آئے تھے جو 1995 میں ریلیز کی گئی تھی اور اب سلمان اور شاہ رخ تقریباً 27 سال بعد بڑی اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے آر مروگودس نے شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ فلم بنانے کا منصوبہ تیار کیا جس میں عامر خان مدد فراہم کررہے ہیں۔