رنبیر اور عالیہ پر پکچرائز گانا پاکستانی چربہ نکلا

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’برہماسترا‘‘ کا ریلیز ہونے والا گانا ’’کیسریا‘‘ پاکستانے گانے کی کاپی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیسریا پاکستان کے مشہور گانے ’’لاری چھوٹی‘‘ کی دھن پر ترتیب دیا گیا ہے جسے راک بینڈ ’’کال‘‘ نے گایا تھا۔ بھارتی موسیقاروں کی چوری مداحوں نے پکڑ لی اور شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بھی چوری اچھی نہیں ہوتی۔

ایک فلمی پرستار نے لکھا لاری چھوٹی اتنا معروف گانا ہے کہ کاپی کرنے والوں کو اتنی بھی عقل نہیں یا انہوں نے سوچا تک نہیں کہ لوگ چوری پکڑ لیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیسریا گانے کو پریتم نے ترتیب دیا جبکہ ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔

خیال رہے کہ رنبیر اور عالیہ پہلی مرتبہ بالی ووڈ فلم برہماستر میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ دوسری جانب یہ جوڑی حقیقی زندگی میں والدین بھی بننے والی ہے۔