ٹرانس پشاورکو ایک اور عالمی اعزاز حاصل

ٹرانس پشاور نے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بہترین ٹرانسپورٹ کا نظام ہے لیکن  بین الاقوامی سطح پر ٹرانس پشاورنے بہترین اسمارٹ ٹکٹنگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

ترجمان کے مطابق  یہ ایوارڈ لندن میں قائم کردہ ٹرانسپورٹ ٹکٹنگ گلوبل کی جانب سے دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مقابلے کے اختتام تک پہنچنے والوں میں انڈونیشیا، برازیل، آسٹریلیا، نیویارک،نیوساؤتھ ویلز اور قازقستان کے پراجیکٹس شامل تھے۔