شاہ رخ کی بیوی کو شوہر کی بجائے کس کی اداکاری پسند ہے

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ گوری خان کو سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری زیادہ پسند ہے۔

یہ ویڈیو کلپ بھارت کے معروف صحافی رجت شرما کے پروگرام 'آپ کی عدالت' سے لیا گیا ہے جس میں موجود افراد شاہ رخ سے دلچسپ سوالات پوچھ رہے ہیں جب کہ میزبان نے خود بھی اداکار سے سوال کیا۔

رجت شرما نے شاہ رخ سے کہا کہ 'میں نے ایک جگہ آپ کی بیوی کا بیان پڑھا تھا، انہوں نے کہا کہ انہیں آپ سے زیادہ سنجے اور عامر کی اداکاری پسند ہے'۔

شاہ رخ نے مسکراتے ہوئے رجت شرما کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ 'میری بیوی کو سنجے دت اور عامر خان کی اداکاری زیادہ پسند ہے، وہ سمجھتی ہے کہ میں اوور ایکٹنگ کرتا ہوں، بہت زیادہ ہاتھ پاؤں ہلاتا ہوں'۔

پروگرام میں موجود ایک مداح نے شاہ رخ سے سوال کیا کہ 'کیا یہ سچ ہے کہ آپ شوٹنگ کے دوران گوری  کو 8 سے 10 بار فون کرتے ہیں ، کیا آپ ان سے ڈرتے ہیں؟ '

اداکار نے جواب دیا کہ ' فون کا ڈر سے کیا تعلق؟ وہ یاد آتی ہیں تو فون کرلیتا ہوں، اگر وہ مجھے ہر 5 منٹ یا 5 گھنٹے بعد یاد آئیں گی تو میں فون کروں گا، میں کسی اور کی بیوی کو تو فون نہیں کرتا نا '۔