پشاور: پی ڈی ایم اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں، صوبے میں حالیہ بارشوں سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے، صوبے بھر میں 10 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے برساتی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کو مانیٹر کرنے اور بوقت ضرورت مکینوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔