پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز کے کامیاب ہونے پر سینئر اداکارہ عفت عمر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
ٹوئٹر پر عفت عمر نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک ہنستی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا،جبکہ ایک اور ٹویٹ میں اداکارہ نے چوہدری شجاعت کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ میری جماعت میری مرضی۔
https://twitter.com/OmarIffat/status/1550491002971885568
ایک اور ٹوئٹ میں عفت عمر نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا ’سن رہے ہو نا تم، رو رہا ہے عمران‘۔
عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں آنسوؤں کے ساتھ ہنسنے والا ایموجی بھی ڈالا۔
https://twitter.com/OmarIffat/status/1550537268544167941
عفت عمر نے مریم نواز کو بھی ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم، جبکہ ایک جگہ اداکارہ نے چوہدری شجاعت کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ میری جماعت میری مرضی۔