پشاور:صوبائی اسمبلی نے خیبرپختونخواجنگلات ترمیمی بل اور یونیورسٹیز ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔
میڈیا ذرائع مطابق خیبرپختونخوااسمبلی نے تجاوزات کی روک تھام کیلئے جرمانہ میں اضافہ اور سیاحتی مقامات کو نیشنل پارک کا درجہ دینے کے حوالے سے خیبرپختونخوا جنگلات (ترمیمی )بل2022پاس کرلیا
جماعت اسلامی کے رکن عنایت اللہ نے اعتراض اٹھایاکہ بعض علاقوں میں جنگلات کے مالکانہ حقوق کامسئلہ چل رہاہے کمراٹ کواگر نیشنل پارک ڈکلیئرکرتے ہیں تو وہاں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیسے کیاجائیگا؟
وزیرجنگلات اشتیاق ارمڑ نے جواب دیاکہ انکروچمنٹ روکنے کےلئے قانون کے تحت پچاس ہزار سے پانچ لاکھ تک جرمانے بڑھائے ہیں۔