قتل کی دھمکیاں، سلمان خان نے اسلحہ تھام لیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے ’’سلطان‘‘ سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر اپنی حفاظت کے لیے اسلحے کے لائسنس کی درخواست دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار سلمان اپنی اور خاندان کی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھیں گے جس کے لائسنس کے لیے انہوں نے ممبئی پولیس آفس میں درخواست دے دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد دبنگ خان کو بھی قتل کی دھمکیاں ملیں جس کے بعد سے اداکار سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔

دھمکیوں کی وجہ سے سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنا خصوصی جھلک بھی مداحوں کو نہیں دکھایا، اکثر وہ تہواروں پر گھر کی بالکونی میں آکر پرستاروں کو خوش آمدید کہتے اور ہاتھ ہلاتے ہیں۔