پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا ہےکہ عدالت کا فل کورٹ کی استدعا مسترد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، فل کورٹ بنتا تو تمام سیاسی جماعتیں مطمئن ہوتیں۔
ایک بیان میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ کا فیصلہ نہ مان کر پارلیمانی پارٹی کو جواز بنانا سمجھ سے بالا تر ہے، 25 اراکین کو نا اہل کرنے کے پیچھے پارٹی سربراہ کے احکامات تھے۔
میاں افتخار کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں یوسف گیلانی کے مسترد شدہ ووٹوں کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، مرحوم حاصل بزنجو کے ووٹ مسترد ہوئے اس پر بھی عدالت خاموش رہی، سابق ڈپٹی اسپیکر کے 52000 ووٹ جعلی نکلے عدالت اس پر 3 سال تک فیصلہ نہ دے سکی۔