اداکار رنویر سنگھ کچھ دن قبل ایک میگزین کے لیے عریاں فوٹو شوٹ کروانے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں ہیں اور اب ایک این جی او نے رنویر کو کپڑے عطیہ کرنے کے لیے ایک مہم چلائی ہے ۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور کی ایک غیر سرکاری تنظیم نےرنویر سنگھ کو کپڑے عطیہ کرنے کے لیے ایک مہم کا انعقاد کیا۔
اس مہم میں این جی او نے ڈبےپر رنویر کی ایک تصویر لگائی جس میں لوگوں نے کپڑے ڈالے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر کے لیے مہم کا انعقاد’ نیکی کی دیوار‘نامی این جی او کی جانب سے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن پر عریاں فوٹو شوٹ کرانے پر رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔
ممبئی پولیس کا کہناتھاکہ ایک روز قبل خاتون وکیل کی جانب سے انہیں درخواست دی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکار کی برہنہ تصاویر سے خواتین کے احساسات مجروح ہوئے ہیں۔
جس میں درخواست گزار نے اپیل کی تھی کہ اداکار کے خلاف آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت خواتین کی عزت مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔