ماسکو:روس نے کامپیٹیشن ضوابط کی خلاف ورزی پر گوگل پر 34.2 ملین ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے کامپیٹیشن واچ ڈاگ کی طرف سے ویڈیو ہوسٹنگ مارکیٹ میں اسکی غالب پوزیشن کو متاثر کرنے پر گوگل کو 3 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
فیڈرل اینٹی مونوپولی سروسز (ایف اے ایس)کا کہنا تھا کہ گوگل کی جانب سے یوٹیوب ویڈیو ہوسٹنگ سروسز مارکیٹ میں ان کی غالب پوزیشن کو بنا کوئی تفصیل بتائے متاثر کیا گیا ہے۔
روسی اقدام کے حوالے بات کرتے ہوئے گوگل کا کہنا تھا کہ ہم سرکاری تحریر کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنا اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔