پشاور: پشاورکے نو احی علا قے متنی پا سنی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں 2ا ہلکار شہید جبکہ چوکی انچارج پاسنی شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے رات گئے تک سرچ اینڈ سٹرائیک و ٹارگٹڈ آپریشن کیا لیکن کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شام پا سنی پولیس چوکی کے انچا رج اسسٹنٹ سب انسپکٹر نوتھیہ خان اور پولیس کا نسٹیبل شیر اکبر اور کا نسٹیبل جان علی معمول کے مطابق ڈیو ٹی پرپولیس مو بائل گاڑی میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کا نسٹیبل شیر اکبر اور جان علی مو قع پر شہید ہو گئے جبکہ اے ایس ا ٓئی نوتھیہ خان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مسلح افراد را ت کی تا ریکی کا فائد ہ اٹھا تے ہوئے در ہ آ دم خیل کی طر ف فرا رہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھا ری نفری جائے وقو عہ پر پہنچ کر علا قے کا محا صر ہ کر کے سر چ اینڈ سرا ئیک ا ٓپریشن شروع کیا لیکن ا ٓخری اطلاعا ت ملنے تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی۔