اداکارہ مہوش حیات فلم کی کامیابی پر جھوم اٹھیں  وڈیو دیکھیئے

 پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ مہوش حیات اپنی فلم 'لندن نہیں  جاونگا ' کی برطانیہ میں کامیاب بزنس کے بعد ان دنوں انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں حال ہی میں انہوں نے انسٹا پر وڈیو شیئر کی جس میں ان کی خوشی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ 

وڈیو ۔۔۔۔ 

مہوش حیات کی فلم 'لندن نہیں  جاونگا' مسلسل تیسرے ہفتے تک برطانیہ میں ناظرین کی پسندیدہ بنی ہوئی ہے یہاں تک کہ اس نے بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور کی فلم 'شمشیرہ' کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اداکار ہمایوں سعید اس فلم کے پروڈیوسر اور ہیرو ہیں رومانٹک ایڈونچر فلم نے اب تک 46,710 پاونڈ ز کا بزنس کیا، جو اس کے پہلے ہفتے میں جمع کیے گئے 43,688 پاﺅنڈ سے زیادہ ہے۔ 

فلم اپنی ریلیزکے بعد سے باکس آفس پر مسلسل راج کر رہی ہے یہ آسٹریلیا میں بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔