پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خا ن نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا اب آگے کوئی چانس نہیں۔
یونیورسٹیوں کو معاشی لحاظ سے خودمختاری کی طرف جانا ہوگا، ہم سیاسی لوگ ہیں، کے پی میں بہت کام کر رہے ہیں، ہم ایجوکیشن کارڈ جاری کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامران بنگش تحریک انصاف کا فیس ہے، اگلا الیکشن ہوگا تو عمران خان کی حکومت ہوگی، یہ جو امپورٹڈ حکومت ہے اس کا آگے کوئی چانس نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں اللہ کو جواب دہ ہوں، عمران خان کو اب بھی اپنا وزیراعظم مانتا ہوں، عمران خان پھر سے لنگر خانے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ایل آر ایچ اور کے ٹی ایچ کے معیار کے ہسپتال بنانا چاہتے ہیں، کوشش ہے کہ دور دراز علاقوں سے مریضوں کو پشاور ریفر کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
محمود خان نے مزید کہا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ نرسوں کی بھرتی میں میری کوئی سفارش نہیں تھی، عنقریب الیکشن ہوں گے، پنجاب میں امپورٹڈ حکومت ختم ہوگئی ہے۔