جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں مسلح افراد کے ایک گروہ نے شوٹنگ کے سیٹ پر آٹھ ماڈلز کو اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ جوہانسبرگ کے ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں پیش آیا جہاں موزک ویڈیو کے لیے شوٹنگ جاری تھی۔
مسلح گروہ نے سیٹ پر ماڈلز اور عملے کو یرغمال بنایا اور ماڈلز کے ساتھ سرِ عام اسلحہ زور پر جنسی زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق مسلح گروہ کم از کم 20 افراد پر مشتمل تھا جن میں سے تین کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق متاثرہ ماڈلز کی عمریں 18 سے 35 سال کے درمیان ہیں، ایک ماڈلز سے 10 جب کہ دوسری سے آٹھ افراد نے زیادتی کی۔
پولیس نے کہا کہ سیٹ پر موجود مرد عملے کو بے لباس کیا گیا اور ان سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔