میرانشاہ:شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کے دوران مسجد میں نامعلوم نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے 3نمازی شہید ہوگئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزشام کے وقت تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں ٹارگٹ کلنگ واقعہ اس وقت پیش آیاجب مسجد میں مغرب کی نمازادا کی جارہی تھی۔
نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد کی فائرنگ سے موقع پر2 افراد یاسر ولد تجمل اور تاج مالی خان ولد گل اعظم کو قتل جبکہ محمد نواز ولد محمد حواس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں میران شاہ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں اورملزمان کی تلاش جاری ہے۔